
حارث رؤف ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے پر افسردہ، اپنا ڈریم بتادیا
فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تھا لیکن اس سے پہلے ہی کووڈ کا شکار ہوگیا، ٹیسٹ میچ کھیلنا میرا خواب ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز بہت اچھی ہوئی اور فینز کرکٹ سے خوب لطف اندوز ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ کھیلنا میرا ڈریم ہے ٹیسٹ اسکواڈ میں تھا لیکن اس سے پہلے ہی کووڈ کا شکار ہوگیا، کمبی نیشن کی وجہ سے پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکا لیکن میرا خواب تھا کہ میں ٹیسٹ کھیلوں۔
یہ بھی پڑھیں: کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کون کتنا کامیاب؟ پی سی بی نے بتادیا
نسیم شاہ اور دیگر بولروں نے عمدہ بولنگ کی، مجھے امید ہے کہ جلد مجھے بھی موقع ملے گا۔ آسٹریلیا ایک بڑی ٹیم ہے ہم ہی نہیں آسٹریلیا بھی پرجوش ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ شان ٹیٹ کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے اور ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ اچھی ہونی چاہئیے لہذا اب وہ مجھے ٹریننگ کے دوران اس حوالے سے بتائیں گے۔
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہیں لیکن انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ ہےجبکہ آسٹریلوی کرکٹرز بگ بیش لیگ کھیلتے ہوئے آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائے گی اور سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی، سیریز کو کسی صورت بھی آسان نہیں لے سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پاکستان کی مہمان نوازی کے معترف
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے شروع ہونے جارہی ہے جس میں 3 ون ڈے میچز پر سیریز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میںدو میچز ڈرا رہے جبکہ تیسرا میچ جیت کر آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News