
ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بھارت کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دے دی ہے۔
Two in two for Meg Lanning’s side as Australia seal a seven-wicket win over Pakistan 👏#CWC22 pic.twitter.com/OM0SI0G5IQ
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) March 8, 2022
اس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 191 رنز دیا تھا جو انہوں نے 35 اوورز میں ہی پورا کرلیا۔
We are batting first! #CWC22 #AUSvPAK #BackOurGirls pic.twitter.com/3IlNgmB226
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 8, 2022
پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے سب سے زیادہ 78 رنز بنائے جبکہ عالیہ ریاض نے نصف سنچری کے ساتھ 53 رنز کی اننگ کھیلی۔
Captain @maroof_bismah returns unbeaten on 78 – highest score by our woman batter against Australia.
AdvertisementPakistan post 190-6 with 99-run stand between Bismah (78 off 122, 8 fours) and @aliya_riaz37 (53 off 109, 4 fours) being the highlight.#AUSvPAK #TeamPakistan #BackOurGirls pic.twitter.com/A8Zkcl2uhQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 8, 2022
Now Aliya Riaz brings up a half-century. A remarkable knock under pressure! #AUSvPAK #BackOurGirls #TeamPakistan #CWC22 pic.twitter.com/kEYBrdxd8C
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 8, 2022
آسٹریلیا کی جانب سے ایلسا ہیلی نے 72، لیننگ نے 35 اور ہائینز نے 34 رنز کی اننگ کھیلی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم اب تک دو میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا تھا جس میں پاکستان ویمنز ٹیم کو بدترین شکست ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
بھارت نے 107 رنز سے یہ مقابلہ اپنے نام کیا تھا جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم صرف 137 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کا اگلا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا جو 11 مارچ بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News