
لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان ٹیم دوسری اننگ میں صرف 235 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1507320442310299648
پاکستان کی دوسری اننگز
پاکستان نے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز 73 رنز سے کیا جبکہ پاکستان کے پاس تمام وکٹیں موجود تھی لیکن دن کے آغاز میں ہی اوپنر عبداللہ شفیق کیمرون گرین کی گیند پر ایلکس کیری کو کیچ دے بیٹھے۔
Australia get their first wicket, it is @imabd28. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/nZfmzcVO41
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 25, 2022
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 70 رنز امام الحق نے اسکور کیے جبکہ کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز اسکور کیے۔
AdvertisementImam falls right after lunch. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/D3OTwdO2pd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 25, 2022
Lahore held its breath as Lyon got the skipper. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/lRHj20AGPs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 25, 2022
علاوہ ازیں عبداللہ شفیق 27، اظہر علی 17 اور محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ ساجد خان 21 اورفواد عالم صرف 11 رنز ہی بناسکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لیون نے 5، پیٹ کمنز 3، مچل اسٹارک اور کیمرون گرین نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی دوسری اننگز
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ رنز عثمان خواجہ نے اسکور کیے، انہوں نے سنچری کی بدولت 104 رنز اسکور کیے جبکہ وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
علاوہ ازیں ڈیوڈ وارنر 51 اور مارنس لبوشن نے 36 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ، نسیم شاہ اور نعمان علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی پہلی اننگز
پہلی اننگ میں پاکستان کے شروعاتی بلے بازوں کے علاوہ باقی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کافی مایوس کن رہی اورپاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق نے سب سے زیادہ 81 رنز اسکور کیے جبکہ اظہر علی 78 اور کپتان بابر اعظم نے 67 رنز اسکور کیے۔
علاوہ ازیں کوئی بھی کھلاڑی زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہے اورپاکستان کے 3 کھلاڑی نعمان علی، حسن علی اور نسیم شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان بھی صرف ایک رن ہی بناسکے اور مچل اسٹارک نے انہیں کلین بولڈ کردیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک نے بھی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور 1 وکٹ نتھن لیون کے نام رہی۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگز
اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگ میں 391 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 91 رنز اسکور کیے جس میں ان کے 9 چوکے اور1 چھکا شامل تھا۔
علاوہ ازیں کیمرون گرین نے 79، ایلکس کیری 67 اور اسٹیو امتھ نے 59 اورٹریوس ہیڈ نے 26 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور نسیم شاہ نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل دو ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے جس کا پہلا میچ راولپنڈٰی اوردوسرا کراچی میں کھیلا گیا جو بے نتیجہ رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News