
روس اور بیلاروسی اسکیٹرز کو عالمی مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا
انٹرنیشنل اسکیٹنگ یونین نے روس اور بیلاروسی اسکیٹرز کو عالمی مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل اسکیٹنگ یونین (آئی ایس یو) کی جانب سے جاری بیانیے میں کہنا ہے کہ روس اور بیلاروس کے ایتھلیٹس پر یوکرین پر حملے کی حمایت کا الزام ہے جبکہ ان کو مزید نوٹس تک بین الاقوامی اسکیٹنگ مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
آئی ایس یو کھیلوں کی فیڈریشن ہے جس نے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں شرکت سے روکا ہے جبکہ انہوں نے یوکرین تنازع میں متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ورلڈ اسکیٹننگ چیمپئن شپ کے مقابلے آئندہ آنے والے تین ہفتوں میں منعقد ہونے والے ہیں۔
روس کو اسکیٹنگ کے مقابلوں میں ہیوی ویٹ سمجھا جاتا ہے اور حال ہی میں ختم ہونے والے سرمائی بیجنگ اولمپکس 2022 میں ان کے کھلاڑیوں نے اسکیٹنگ کے مقابلوں میں پانچ تمغے حاصل کیے تھے۔
روسی ایتھلیٹس نے خواتین کے سنگلز میں سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کیے تھے جبکہ پیئرڈ اسکیٹنگ میں چاندی اور کانسی اور آئس ڈانسنگ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News