آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو سیریز کے آغاز کا بے صبری سے انتظار ہے۔
پیٹ کمنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی ٹریننگ کی ویڈیو اپلوڈ کی اور کیپشن میں لکھا کہ تیاری مکمل ہوگئی، کل سے سیریز شروع ہونے کا مزید انتظار نہیں ہورہا۔
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان نے ویڈیو کانفرنس میں کہا تھا کہ ابھی حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا تاہم تین فاسٹ بالرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترسکتے ہیں۔
Prep done, can’t wait for the series to start tomorrow! 🇦🇺 🇵🇰 pic.twitter.com/c1zQ6vRFEb
Advertisement— Pat Cummins (@patcummins30) March 3, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ پلیئنگ الیون سے متعلق حتمی فیصلہ پچ دیکھ کر ہی کریں گے۔
پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان کے تین اہم کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی میں پاکستانی ٹیم کو کمزور نہیں کہوں گا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے دیگر کھلاڑی بھی 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر انتہائی خوش ہیں اور سیریزکے آغاز کا بےتابی سے انتظار کررہے ہیں ۔
https://twitter.com/marnus3cricket/status/1499337843465883650
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
