
شاہین آفریدی
لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ون ڈے میں شاہین شاہ کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے جس کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان ون ڈے سیریز بچا پائے گا؟ فیصلہ آج ہوگا
دونوں ٹیموں کے درمیان آج ہونے والا میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ آج کے میچ میں قومی ٹیم کے اہم بولر شاہین شاہ آفریدی کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔
شاہین شاہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ ٹیم ذرائع کو کہنا ہے کہ شاہین شاہ کو کھلانے کا فیصلہ گراؤنڈ میں پہنچ کر کیا جائے گا۔
شاہین شاہ بیٹنگ پریکٹس کے دوران گھٹنے پر بال لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے جبکہ اب ان کے گھٹنے کی تکلیف میں کمی بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا دوسرے ون ڈے کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل
واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز جاری ہے جبکہ آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے آج ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی اور اگر آج کا میچ بھی آسٹریلیا جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو سیریز اپنے نام کرلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News