Advertisement
Advertisement
Advertisement

قذافی و نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام اسٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

قذافی و نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام اسٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم  کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے اسٹیڈیمزکے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کرکٹ نیوز ویب سائٹ  ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین  پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ  پی سی بی لاہور کے مشہور قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ متعدد اسپانسرز کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، جن میں سے کوئی ایک اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا حق حاصل کر لے گا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ  تقریباً 50 سال قبل اس کا نام لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے اعزاز میں رکھا گیا تھا ۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ماضی میں سیاسی وجوہات کی بناء پر اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں تاہم اس بار نام تبدیل کرنے کی وجہ سیاسی نہیں بلکہ خالصتاً مالی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  مزید اسپانسرز کے آنے پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے دوسرے بڑے کرکٹ اسٹیڈیمز کا نام بھی  بعد تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں موجودہ قذافی اسٹیڈیم 1959 میں بنا تھا اور تب اس کا نام ’لاہور اسٹیڈیم‘ رکھا گیا تھا۔

بعد ازاں 1974 میں لیبیا کے صدر کےدورہ پاکستان کے موقع پر اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اس کا نام تبدیل کرکے ’قذافی اسٹیڈیم ‘ رکھ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر