Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا پاکستان ون ڈے سیریز بچا پائے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

Now Reading:

کیا پاکستان ون ڈے سیریز بچا پائے گا؟ فیصلہ آج ہوگا
کیا پاکستان ون ڈے سیریز بچا پائے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

کیا پاکستان ون ڈے سیریز بچا پائے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا جبکہ پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست ہوئی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے جس کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آج ہونے والا میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے آج ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیدی

Advertisement

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جبکہ آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

اگر آج کا میچ بھی آسٹریلیا جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو سیریز اپنے نام کرلے گی، اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے بدترین شکست دی تھی۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ پاکستان کی جانب سے امام الحق نے سنچری اسکور کی اور کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے تمام شعبوں میں ہمیں آؤٹ کلاس کیا،ثقلین مشتاق

میچ سے ایک روز قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مختصر دورانیے کی ٹریننگ کی جبکہ پاکستان ٹیم نے آرام کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے درمیان گذشتہ 16 میچز میں سے پاکستان صرف ایک میچ ہی جیتنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ 15 میچز میں آسٹریلیا نے اپنے نام کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر