
انگلینڈ کو ایشیز سیریز کے بعد ایک اور ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی۔
https://twitter.com/ICC/status/1508106116445650958
سینٹ جارج میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
ویسٹ انڈیز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔انگلینڈ کے چھ اہم بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل ہی نہ ہوسکے ۔
ایلکس لیس 31، کرس ووکس 25، کریگ اوورٹن 14، ڈین لورنس 8، زیک کرولی اور بین فوکس 7،7 ، بین اسٹوکس 2 جبکہ کپتان جو روٹ اور جونی بیئر اسٹو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی9 وکٹیں 114 رنز پر گرنے کے بعد دسویں وکٹ پر جیک لیچ اور ثاقب محمود نے 90 رنز کی شراکت قائم کی۔ثاقب محمود دن کے آخری اوور میں 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 41 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3، کیمار روچ، کائل مایرز اور الزاری جوزف نے 2،2 جبکہ جرمین بلیک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ میں جوشوا ڈی سلوا (100) کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 297 رنز بنائے۔
جون کیمپبیل 35، کائل مایرز اور الزاری جوزف 28، 28 جبکہ کیمار روچ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
https://twitter.com/ICC/status/1508182642017157125
انگلینڈ کی جانب سے کر ووکس نے 3 ،کریگ اوورٹن، ثاقب محمود اور بین اسٹوکس نے 2،2 جبکہ جو روٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ایلکس لیس31، جونی بیئر اسٹو 22 اور کرس ووکس 19 کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کائل مایرز نے 5، کیمار روچ نے 2، جبکہ جیڈن سیلز اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 28 رنز کا معمولی ہدف ملا جو اس نے باآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
جوشوا ڈی سلوا کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ویسٹ انڈین کپتان کریگ براتھویٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
https://twitter.com/ICC/status/1508113498043207680
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین اس سے قبل کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچز ڈرا ہوگئے تھے۔
https://twitter.com/ICC/status/1508180991621402625
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News