
پنڈی ٹیسٹ کے بعد کراچی پہنچنے پر آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری خوشگوار حادثے کا شکار ہوگئے۔
آسٹریلوی صحافی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلکس کیری پیچھے مڑ کر باتیں کرتے ہوئے چل رہے تھے اور اسی اثناء میں سوئمنگ پول میں گر گئے۔
پول میں گرتے وقت ان کے کاندھے پر بیگ بھی تھا اور جیب میں موبائل فون بھی، انہوں نے سب سے پہلے اپنا موبائل فون نکال کر ساتھی کھلاڑی کی طرف اچھال دیا اور پھر پول سے باہر نکل آئے۔
اس خوشگوار حادثے پر ان کے ساتھی کھلاڑیوں سمیت وہاں موجود ہر شخص ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگیا۔
AdvertisementThe aftermath: #PAKvAUS pic.twitter.com/G3LgMJoEGt
— Lachlan McKirdy (@LMcKirdy7) March 10, 2022
پول سے باہر آنے پر ایک ساتھی کھلاڑی نے کیمرے کی طرف اشارہ کرکے ہنستے ہوئے انہیں بتایا کہ اس واقعے کی ویڈیو بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم پنڈی ٹیسٹ کے اختتام کے بعد گزشتہ روز کراچی پہنچی ہے جہاں 12 مارچ سے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہونا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News