
لاہور: پہلے ون ڈے میں ناقص کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑیوں پر شدید غصہ کیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے جس کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور پاکستان ٹیم کو مخالف ٹیم کے ہاتھوں 88 رنز سے بدترین شکست ہوئی۔
بابر اعظم اور کوچ نے کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا اورمیچ کے بعد کپتان نے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کی خراب کارکردگی کی وجہ پوچھی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک
کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم نے تینوں شعبوں میں ناقص کاکردگی دکھائی جو ناقابل قبول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھی فیلڈنگ کی ضرورت تھی لیکن کوئی بھی چوکنا نہیں تھا، ہمیں فیلڈنگ پر سخت محنت کرنا ہوگی۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق بابر اعظم میچ کے بعد شدید غصے میں نظر آئے اور برے الفاظ بھی استعمال کرتے رہے۔
تاہم کھلاڑیوں نے کپتان سے درخواست کی کہ وہ خراب آؤٹنگ پر ان کے ساتھ بدسلوکی نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان ون ڈے سیریز بچا پائے گا؟ فیصلہ آج ہوگا
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز جاری ہے جبکہ آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے آج ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی اور اگر آج کا میچ بھی آسٹریلیا جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو سیریز اپنے نام کرلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News