
آسٹریلیا کے اہم آل راؤنڈر وائٹ بال سیریز سے باہر
آسٹریلیا کے اہم آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے سبب وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش ہپ انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ وائٹ بال سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مچل مارش کی تکلیف میں بہتری نہیں آسکی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیم سے الک ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیدی
رپورٹ کے مطابق مچل مارش آج دبئی روانہ ہوجائیں گے جبکہ ان کی جگہ متبادل کے طور پر بیٹر میتھیو رنشا لاہور پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میتھیو رنشا پی سی آر ٹیسٹ مکمل مکمل ہونے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مچل مارش ہپ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف پہلا ونڈے بھی نہیں کھیل سکے ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نے مچل مارش کی انجری کو غیر معمولی قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مچل مارش فٹنس مسائل سے دو چار ہیں، ان کا اسکین کرایا گیا ہے، اسکین کے بعد دیکھیں گے کہ وہ سیریز کے لیے دستیاب ہیں یا نہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو امتھ بھی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی ٹیم کو وائٹ بال سیریز سے قبل ایک اور جھٹکا
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوا ہے جس کے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 88 رنز سے شکست دی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 31 مارچ کو کھیلا جائے جبکہ تیسرا اورآخری ون ڈے 2 اپریل کو ہوگا۔ علاوہ ازیں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپرل بھی کھیلا جائے گا۔
وائٹ بال کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News