
باکسنگ میچ کے دوران کھلاڑی نے مخالف کھلاڑی کے کندھے پر کاٹ لیا، ویڈیو وائرل
امریکہ میں باکسنگ میچ کے دوران ایک کھلاڑی نے اپنے مخالف کھلاڑی کے کندھے پر کاٹ لیا تاہم میچ ریفری نے اس حرت پر بھی باکسر کو ڈس کوالیفائی نہیں کیا۔
یہ دلچسپ واقعہ امریکی شہر لاس ویگاس میں پیش آیا جب میچ کے دوران باکسر نے اپنے مخالف کھلاڑی کے کندھے پر کاٹ لیا۔
Demario was deducted one point for biting Josue Vargas. pic.twitter.com/6EDxc6XFIO
— Top Rank Boxing (@trboxing) March 27, 2022
میچ جاری تھا کہ ارجنٹائن کے باکسر نکولس پابلو نے پانچویں راؤنڈ میں اپنے مخاف کھلاڑی جوسوورگس کے کاندھے پر کاٹ لیا لیکن میچ ریفری نے انہیں ڈس کوالیفائی کرنے کے بجائے پوائنٹس میں کٹوتی کردی۔
میچ ریفری کے اس اقدام پر شائقین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ میچ کے دوران اس طرح کی حرکت کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔
میچ ریفری نے نکولس پابلو کے اسکور میں صرف ایک پوائنٹ کی کٹوتی کی جبکہ اس سے قبل اس طرح کی حرکت کرنے پر کئی کھلاڑیوں کو ڈس کوالیفائی کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News