چار مرتبہ فیفا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم اٹلی مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی شمالی میکیڈونیا کے خلاف پلے آف سیمی فائنل میں 0-1 سے شکست کھانے کے بعد لگاتار دوسرے ورلڈ کپ سے محروم ہوگیا ہے۔
اٹلی اپنی قومی ٹیم کی تاریخ میں پہلی بار لگاتار 2 مرتبہ ورلڈ کپ سے محروم رہے گا۔اس سےقبل وہ 2018 کے ورلڈکپ میں بھی کوالیفائی نہیں کرسکا تھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اٹلی نے جولائی 2021 میں ہی یورو 2020 کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل دوسری مرتبہ اپنے نام کیا تھا۔
https://twitter.com/ESPNFC/status/1507110539964698628
اٹلی چار بار فیفا ورلڈ کپ جیت کر جرمنی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر ہے۔برازیل پانچ مرتبہ ورلڈکپ جیتنے والی واحد ٹیم ہے۔
یاد رہے کہ 2018 سے پہلے اٹلی آخری بار 1958 میں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا تھا۔
دوسری جانب شمالی میکیڈونیا نے 1991 میں سابق یوگوسلاویہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ورلڈ کپ نہیں کھیلا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
