Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسیم شاہ بدقسمت، عثمان خواجہ کی قسمت جاگ اٹھی

Now Reading:

نسیم شاہ بدقسمت، عثمان خواجہ کی قسمت جاگ اٹھی
نسیم شاہ بدقسمت، عثمان خواجہ کی قسمت جاگ اٹھی

نسیم شاہ بدقسمت، عثمان خواجہ کی قسمت جاگ اٹھی

پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ پر ان دنوں قسمت کی دیوی مہربان نظر آتی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا تیسرا ٹیسٹ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

لاہور ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی دوسری اننگ کی بیٹنگ جاری ہے اور انہوں نے 33 اوورز کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 108 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ بھی گرچکی ہوتی لیکن عثمان خواجہ کی قسمت جاگ اٹھی تو وہیں دوسری طرف پاکستانی بولر نسیم شاہ بدقسمت رہے۔

ہوا کچھ ہوں کہ نسیم شاہ میچ کا تیرہواں اوورکرا رہے تھے کہ انہوں نے ایک ریورس سوئنگ کرکے عثمان خواجہ کو کلین بولڈ کردیا۔

کلین بولڈ ہونے کے باوجود بھی عثمان کی قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور امپائر نے گیند کو اوور اسٹیپ کی وجہ سے نوبال قرار دیا جس کی وجہ سے وہ آؤٹ ہوتےہوتے بچ گئے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں 391 رنز اسکور کیے تھے۔

Advertisement

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگ میں سب سے زیادہ 91 رنز عثمان خواجہ نے اسکورکیے تھے جبکہ دوسری اننگ میں بھی وہ اب تک نصف سنچری اسکور کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر