Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے

Now Reading:

لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے

آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  شین وارن کی انتظامیہ نے ایک مختصر بیان  میں بتایا کہ  وہ تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا  کہ  شین وارن اپنے ولا میں بے جان پائے گئےاور  طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔

وارن انتظامیہ نے مزید کہا کہ  ان  کے خاندان  نے اس وقت رازداری کی درخواست کی ہے اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں حاصل کیں ۔وہ 700 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بالر تھے۔

Advertisement

انہوں نے 194 ون ڈے میچز میں 293 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔

شین وارن نے اپنی آخری ٹوئیٹ میں  گزشتہ روز ایک اور آسٹریلوی کرکٹر روڈنی مارش کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر