
پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی راولپنڈی سے لاہور منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز کی راولپنڈی سے لاہور منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کی منتقلی پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا، انکی خواہش پر ہی پہلے وائٹ بال سیریز لاہورسے راولپنڈی منتقل کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو پاکستان کی موجودہ سیاسی حالات میں سیریز لاہور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومتی اداروں کی جانب سے ایڈوائس کا انتظارہے، سیریز کی منتقلی کے حوالے سے فیصلہ اگلے دو تین روز میں متوقع ہے۔
موجودہ ملکی صورتحال کے باعث سیریز لاہور منتقل ہونے کے امکانات ہیں، جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو جاری ہے۔
واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو شیڈولڈ ہے، آسٹریلیا کے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News