
بابراعظم
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا ہے خیال رکھا ہے، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔
پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ہم نے اچھی بیٹنگ کی، میں نے صرف چار وکٹیں لیں جس میں بہتری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے پچ کے حوالے سے کہا کہ دنیا میں سب ہی ٹیمیں اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کے حوالے سے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی تاریخ ہے کہ اسپینرز زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیتھن لائن اور لیگ اسپنر مچل سویپسن کراچی میں بڑا فرق ڈال سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ چل سویپسن کل ڈیبیو کریں گے، انہیں جوش ہیزل ووڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹویلوی کپتان نے کہا کہ کراچی میں ریورس سوئنگ ہوسکتی ہے، ریورس سوئنگ ہوئی تو مچل اسٹارک خطرناک ثابت ہوں گے۔
پنڈی ٹیسٹ کے حوالے سے کہا کہ نعمان علی نے راولپنڈی میں بہترین بولنگ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وکٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہاں اسپنرز کا بھی اہم کردار ہوگا، ہم نے پاکستانی اسپنرز کا سامنا کرنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا پہلا میچ راولپنڈی اسٹیڈٰیم میں کھیلا گیا تھا جو بے نتیجہ ہی ختم ہوگیا ہے۔
سیریز کو دوسرا ٹیسٹ کل سے کراچی میں کھیلا جانا ہے جو 12 سے 16 مارچ کے دوران نیشنل اسٹیڈٰیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News