ڈیوڈ وارنر کا حسن علی کے آؤٹ ہونے پر ان ہی کے اسٹائل میں جشن
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کے آؤٹ ہونے پر ڈیوڈ وارنر نے ان ہی کے اسٹائل میں جشن منایا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آخری مراحل میں جاری تھا کہ 226 رنز پر حسن علی آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کینگروز نے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی
جب حسن علی بولڈ ہوئے تھے قریب ہی موجود آسٹریلوی فیلڈر ڈیوڈ وانر ان ہی کا انداز اپناتے ہوئے جشن منانا شروع ہوگئے اور انہوں نے جنریٹر اسٹائل اپناتے ہوئے جشن منایا۔
ڈیوڈ وارنر نے اچھا نہیں کیا حسن علی کے ساتھ۔۔
منہ پر نقل اتار دی۔۔
pic.twitter.com/zrtcEflKWL— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) March 25, 2022
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے دی ہے جس کے بعد سیریز بھی انہوں نے اپنے نام کرلی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گیا پہلا اور دوسرا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ رہا تھا جس کے باعث تیسرا میچ جیتے والی ٹیم ہی سیریز کی فاتح قرار پائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
