آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم بنگلادیش سے بھی نہ جیت سکی ، مسلسل چوتھی شکست
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں بھی پاکستان ٹیم جیتنے میں ناکام رہی ہے جبکہ اس مرتبہ پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سدرہ امین کی سنچری بھی قومی ٹیم کو جیت نہ دلواسکی اور پاکستان ٹیم 9 رنز سے میچ ہار گئی۔
بنگلا دیش کی جانب سے مقررہ 50 اوورز میں 235 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے جواب میں قومی ٹیم صرف 225 رنز ہی اسکور کرسکی۔
قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مویوس کن رہی اور 3 بیٹرز تو اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئیں جبکہ سدرہ امین نے سنچری کی بدولت 104 رنز اسکور کیے۔
علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے ناہیدہ خان نے 43 اور کپتان بسماں معروف نے 31 رنز اسکور کیے جبکہ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز بنگلادیش کی بولر فہیمہ خاتون نے 3 وکٹ حاصل کرکے اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
