Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، شاہین کینگروز کو کلین سوئپ کرنے کے لیے پر عزم

Now Reading:

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، شاہین کینگروز کو کلین سوئپ کرنے کے لیے پر عزم
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، شاہین کینگروز کو کلین سوئپ کرنے کے لیے پر عزم

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، شاہین کینگروز کو کلین سوئپ کرنے کے لیے پر عزم

لاہور: قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے پلیئرز کو واضع پیغام دیا ہے کہ تینوں میچز جیتنے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے لیکن پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ حاصل ہے۔

Advertisement

فخر زمان نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ تمام ون ڈے جیتیں، آسٹریلوی ٹیم کے بڑے نام نہیں ہیں جس سے فرق تو پڑتا ہے مگر جو ٹیم ایرن فنچ کے پاس ہے اسے بھی کمزور نہیں کہہ سکتے اور نا ہی ہلکا لے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہمیشہ اوس فیکٹر ہوتا ہے، مگر اتنا فرق نہیں پڑے گا۔ لاہور میں زیادہ رنز بنتے ہیں اور 300 کے قریب ٹارگٹ اچھا ہوگا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کرکٹ ہوئی جس کی وجہ سے مجھے مزہ آیا۔ بابر اعظم نے پلیئرز کو واضع پیغام دیا ہے کہ تینوں میچز جیتنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپتان بابر اعظم کلئیر ہیں کہ ون ڈے سیریز 3-0 سے جیتنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز کی ہوٹل میں موج مستیاں

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہونے جارہا ہے، وائٹ بال میچز میں 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا اور دوسرا 31 مارچ کو جبکہ تیسرا اورآخری ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جانا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو ہوگا جبکہ وائٹ بال کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر