Advertisement
Advertisement
Advertisement

مارنس لبوشین کے نام کا صحیح تلفظ کیا ہے، کھلاڑی نے خود بتادیا

Now Reading:

مارنس لبوشین کے نام کا صحیح تلفظ کیا ہے، کھلاڑی نے خود بتادیا

آسٹریلوی ٹیم کے تاریخی دورے کے موقع پر پنڈی ٹیسٹ میں کوئی نتیجہ تو نہیں نکل سکا تاہم شائقین اور آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اسے خوب انجوائے کیا۔

پاکستانی شائقین کے لیے سب زیادہ اہم مسئلہ آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کے نام کا صحیح تلفظ ادا کرنا تھا جس پر لوگوں نے مختلف رائے کا اظہار بھی کیا۔

ایک شخص لبوشین کے نام کے تلفظ کا پلے کارڈ بانکر بھی لایا جسے لبوشین نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئیٹ بھی کیا۔

https://twitter.com/marnus3cricket/status/1501009162666340354

تاہم اب دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بلے باز مارنس لبوشین نے اپنے نام کے تلفظ کے حوالے سے شائقین کی پریشانی  خود ہی دور کر دی۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیسٹ اوپنر شان مسعود مارنس لبوشین  کا انٹرویو کر رہے ہیں۔

لبوشین  نے پاکستانی بالنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی اسپنرز کو 2005 سے دیکھ رہا ہوں لیکن جب آپ  مختلف جگہوں  پر کھیلتے ہیں تو آپ کو مختلف تکنیکس اپنانی پڑتی ہیں کیونکہ پاکستان میں گیند زیادہ باؤنس نہیں ہوتی۔

انہوں نے اپنے نام کے ٹھیک تلفظ کے حوالے سے بتایا کہ آپ لوگوں کی زبان میں چونکہ ’ڑ اور خ‘ کا تلفظ موجود ہے اس لیے یہاں میرے نام کی ادائیگی آسان ہے، میرے نام کا ٹھیک تلفظ ’مارنس لبوسکاخنی‘ ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1501461281328484356

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر