
آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لبو شین کی بیٹنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
Major changes in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s Player Rankings for Tests and ODIs 👀
More ➡️ https://t.co/MsmAFEH2gG pic.twitter.com/5Cr3GbWccp
Advertisement— ICC (@ICC) March 30, 2022
انگلینڈ کے کپتان جوروٹ دو درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اورنیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی ایک ایک درجے بہتری ہوئی ہے۔
دونوں کرکٹرز بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، امام الحق کی کیریئر بیسٹ رینکنگ
ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو پہلا نمبر برقرار ہے اورپاکستان کے شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ آل راونڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر، بھارت ہی کے روی چندرن اشون دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں آئی سی سی نے ون ڈے پلیئر رینکنگ بھی جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی، بھارت کے ویرات کوہلی کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
بھارت کے روہت شرما ایک درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئےاور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے تنزلی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی ترقی، پانچویں پوزیشن پر آگئے
بولنگ کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا اور انگلینڈ کے کرس ووکس کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News