Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث؟

Now Reading:

ویرات کوہلی بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث؟

بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ویرات کوہلی کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ (جو کہ ویرات کوہلی کا 100واں ٹیسٹ ہے )میں ان کے آؤٹ ہونے کی درست پیشگوئی نے شائقین کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

بھارت اور سری لنکا کے میچ سے تقریباً 12 گھنٹوں قبل سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹوئیٹر پر شروتی نامی اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کی گئی کہ کوہلی اپنے 100ویں میچ میں 45 رنز بناکر لاستھ ایمبلدینیا کی گیند پر بولڈ ہوجائیں گے۔

شائقین کرکٹ اس وقت ورطہ حیرت میں آگئے جب واقعاً ویرات کوہلی 45 رنز بناکر ایمبلدینیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

شروتی نے مزید بھی لکھا تھا کہ وہ 45 رنز 100 گیندوں پر بنائیں گے  اور 4  زبردست کورزڈرائیو کھیلیں گے تاہم ان کی یہ دیگر باتیں درست ثابت نہ ہوسکیں۔

Advertisement

https://twitter.com/Quick__Single/status/1499463720812134403

واضح رہے کہ  بھارتی کرکٹ ٹیم نے ویرات کوہلی کو 100 واں  ٹیسٹ میچ کھیلنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا  ہے۔

ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے کئی یادگار اننگز کھیلی ہیں ۔ انہوں نے 99 ٹیسٹ میچز میں 27 سنچریز اور 28 نصف سنچریز کی بدولت 50.39 کی اوسط سے 7962 رنز بنارکھے ہیں۔

ویرات کوہلی نے بطور کپتان اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف  کھیلا تھا جس میں انہوں نے شاندار سنچری اسکور کی تھی جبکہ انہیں مستقل کپتان 2015 میں مہندرا سنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بنایا گیا تھا۔

تاہم 2019 سے کیریئر میں اتار چڑھاؤ  کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے سبب بالآخر انہوں نے رواں برس جنوری میں جنوبی افریقا سے 1-2 سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سچن ٹنڈولکر کے بعد بھارت کے سب سے کامیاب بلے باز سمجھے جانے والے ویرات کوہلی نومبر 2019 کے بعد سے کوئی انٹرنیشنل سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

ویرات کوہلی کے مداح ان کے 100ویں ٹیسٹ میں ان سے سنچری کی امید لگائے بیٹھے تھے تاہم وہ 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
ٹی 20 باؤلرز رینکنگ: بھارتی ورن چکروتی نمبر ون، پاکستانی باؤلرز کی بڑی ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر