
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو مستقبل کا اسٹار قرار دے دیا۔
لاہور ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر آن لائن پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ نے ریورس سوئنگ کی مدد سے وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے، نسیم شاہ اچھی بولنگ کر رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل کے اسٹار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے پہلا سیشن اچھا کھیلا تاہم ہم نے بولنگ یونٹ کے طور پر پلان کے مطابق اچھی بولنگ کی اور کم بیک کیا۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہناتھا کہ لاہور کی وکٹ نئی بال کے ساتھ بولرز کو کم مدد کررہی ہے۔ پرانی بال کے ساتھ ریورس سوئنگ مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی ہے، امید ہے بیٹنگ میں چار سو رنز کرکے لیڈ حاصل کر لیں گے۔
شاہین شاہ نے کہا کہ میں پلان کے مطابق بولنگ کر رہا ہوں اور صورتحال کی مطابق بولنگ کرنا سیکھ رہا ہوں۔ پچ اور کنڈیشنز کے مطابق یہاں بولنگ کرنا اتنا بھی آسان نہیں ہے تاہم اس پچ پر ریورس سوئنگ مل رہی ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسری اننگز میں اسپنرز اچھی بولنگ کریں گے ۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم اس ٹیسٹ میچ کو جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News