
ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے 13 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
ہیملٹن میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کو بارش کے سبب 20 اوررز تک محدود کردیا گیا تھا۔
https://twitter.com/cricketworldcup/status/1505704695259615232
پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے آگے ابتداء سے ہی بے بس نظر آئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے صرف تین بیٹرز ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکیں۔ڈینڈرا ڈوٹن 27، کپتان اسٹیفنی ٹیلر18 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ ایفی فلیچر 12 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔
https://twitter.com/cricketworldcup/status/1505833611039473667
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 10 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔فاطمہ ثناء، نشرا سندھو اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے مقررہ ہدف 18.5 اوورز میں باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
منیبہ علی 37 اور سدرہ امین 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ عمیمہ سہیل 22 اور کپتان بسمہ معروف 20 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔
https://twitter.com/ICC/status/1505835448224325632
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایفی فلیچر اور شکیرا سیلمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی یہ ویمنز ورلڈ کپ میں 2009 کے بعد پہلی فتح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News