Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں رہوں گا میرے کپڑے بھجوا دیں، غیر ملکی تماشائی کا اپنے گھر والوں کو پیغام

Now Reading:

پاکستان میں رہوں گا میرے کپڑے بھجوا دیں، غیر ملکی تماشائی کا اپنے گھر والوں کو پیغام
کراچی ٹیسٹ

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ایک غیر ملکی کرکٹ سائقین نے اپنی والدہ کو پوسٹر کے زریعے پاکستان منتقل ہونے کا بتاتے ہوئے ان سے اپنے کپڑے بھجوانے کا مطالبہ کررہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غیر ملکی تماشائی نے اپنے ہاتھ میں پوسٹر پکڑا ہوا ہے جس میں اس نے اپنے والدین کے لیے لکھا کہ امی، میں پاکستان شفٹ ہورہا ہوں، مہربانی کر کے مجھے کپڑے بھجوادیں۔

غیر ملکی تماشائی نے اپنے پوسٹر میں مزار قائد اور پاکستان کے جھنڈے بنے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایک پاکستانی شائقین نے بھی پوسٹر پکڑا ہوا ہے جس میں اس نے آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوسکاخنی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر پر اور بھی تماشائیوں کے پوسٹر شئیر کی ہیں جس میں ایک بزرگ نے اپنے پوسٹر پر لکھا کہ میں 24 سال پہلے پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دیکھنے آیا تھا جب میں جوان تھا، اور آج بھی میں یہاں موجود ہوں اور اب بھی جوان ہوں۔

ایک اور ملکی تماشائی نے اپنے پوسٹر پر لکھا کہ ڈیوڈ وارنر میں اپکا ڈانس موف دیکھنا چاہتا ہوں۔

Advertisement

یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے پنڈی اسٹیڈیم میں  ڈانس کے بعد بھنگڑا ڈالا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔

ایک ننھے تماشائی نے اپنے پوسٹر کے زریعے آسٹریلوی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں مارنوس لبوشن کے نام کو لے تماشائیوں نے ان سے بہت سے سوال کیئے کہ ان کے نام کو کس طرح پکارا جائے۔

Advertisement

 اس طرح کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک تماشائی نے مورنوس لبوشن کے لیے پوسٹر میں لکھا کہ ’ مارنوس، میں نے گوگل سے پوچھا کہ آپکے آخری نام کو کس طرح پکاریں گے، لیکن گوگل بھی نہیں بتا پائی۔

ایک تماشائی مارنس لیبوشگن کے لیے اپنے پوسٹر لکھا کہ لیبوشنگ کیا آپنے لب شیریں کے بارے میں سنا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں موسم گرم ہونے کے باوجود ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی تماشائی نے اسٹیڈیم کا رخ کیا ہے جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے اور آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر