Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی ترقی، پانچویں پوزیشن پر آگئے

Now Reading:

ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی ترقی، پانچویں پوزیشن پر آگئے

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم پانچویں پوزیشن پر آگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے  جس میں بابر اعظم  تین درجے ترقی پاکر آٹھویں سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی، انگلینڈ کے جو روٹ کی دوسری، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی تیسری اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے، بھارت  کے روہت شرما اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب چھٹی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی کی نویں اور ریشابھ پانت کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1506554646315294725

بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی، بھارت کے روی چندرن ایشون کی ودسری، جنوبی افریقا کے کگیسو ربا دا کی تیسری، بھارت کے جسپریت بمراہ کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کی پانچویں پوزیشن برقرارہے۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی چھٹی اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کےنیل ویگنر ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن آٹھویں سے نویں پوزیشن پر چلے گئے۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔

آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر  کی جگہ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔بھارت کے  روی چندرن ایشون کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر