
خاتون مداح کی شاہد آفریدی کو سالگرہ کے موقع پر دلچسپ انداز میں مبارکباد
شاہد آفریدی کو سالگرہ کے موقع پر خاتون مداح نے دلچسب انداز میں مبارکباد پیش کی اور انہیں ’’کیوٹی‘‘ کہہ کر پکارا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار پلیئر شاہد خان آفریدی آج 42 سال کے ہوگئے ہیں جبکہ اس موقع پر انہیں مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں۔
انہیں پیغامات میں ایک پیغام سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاتون مداح کی جانب سے انہیں موصول ہوا جس میں خاتون مداح نے ان کے ٹوئٹ کا جواب دیا۔
Aap bhi khush rahain. Cutie se hain khayal rakha karain apna ♥️
— Saima Khan (@isktweets) March 1, 2022
ٹوئٹر پر خاتون مداح نے شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ بھی خوش رہیں، کیوٹی سے ہیں خیال رکھا کریں اپنا‘‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد خان آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب کے پیغامات، ٹوئٹس، کالز، پوسٹس اور سب سے اہم آپ کی دعاؤں کے لیے آپ سب کا شکریہ۔
I want to thank all foreign players who participated in the PSL! It was a wonderful show and one of the most memorable events ever staged in the country. A special thanks to all law enforcing agencies, Army, police and the die-hard cricket fans in Karachi and Lahore🇵🇰
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 28, 2022
انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ احساس مجھے بہت خوشی دیتا ہے اور ہر سال تمام محبتوں کے ساتھ میرے دن کو یادگار بناتا ہے، ہمیشہ خوش رہیں، آمین۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی شاہد خان آفریدی کو ان کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے کیریئر کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔
1,716 Test runs and 48 wickets
8,064 ODI runs and 395 wickets
1,416 T20I runs and 98 wicketsAdvertisementHappy Birthday @SAfridiOfficial🎂 pic.twitter.com/eEtuaxNaCr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 1, 2022
یاد رہے کہ سابق قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے تھے جبکہ وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ساری دنیا میں مشہور ہیں۔
شاہد خان آفریدی بطور آل راؤنڈر قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اسٹار کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News