Advertisement
Advertisement
Advertisement

’کمشنر کراچی باکسنگ کپ ‘ کا انعقاد

Now Reading:

’کمشنر کراچی باکسنگ کپ ‘ کا انعقاد

کمشنر کراچی  محمد اقبال میمن نے لیاری میں کمشنر کراچی باکسنگ کپ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے یہ اعلان 17 سال کے بعد عالمی سطح پر باکسنگ میں کانسی کا میڈل جیتنے والے زوہیب رشید بلوچ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

ملاقات میں صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن اصغر بلوچ ، صدر باکسنگ ایسوسی ایشن کراچی عابد بروہی ، سیکرٹری جنرل سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت ، انٹرنیشنل ہاکی کوچ محمد اخلاق اور صدر کراچي باسکٹ بال ایسوسی ایشن غلام محمد خان  موجود تھے ۔

21 سالہ زوہیب رشید بلوچ نے تاشقند میں انڈر 22 ایشین باکسنگ چیمپئن شپ 2022 میں کانسی کا میڈل جیتا تھا ۔

زوہیب رشید بلوچ کا تعلق لیاری کے باکسنگ خاندان سے ہے ۔ان کے والد عبدالرشید بلوچ انٹرنیشنل باکسر ہیں، ایک بھائی شعیب رشید ساؤتھ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ  اور دوسرے بھائی وحید بلوچ  ورلڈ ملٹری گیمز اور ایشن گیمز میں سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں۔

Advertisement

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ لیاری کے نوجوان بچے نے اپنی ہمت اور بغیر کسی سپورٹ سے عالمی سطح پر ملک اور لیاری کے لیے اعزاز حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیاری میں باکسنگ اور فٹبال کا بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔ لیاری کے بچے بغیر سرپرستی کے ملک کے لیے اعزاز حاصل کرتے رہے ہیں، اگر ان کی سرپرستی کی جائے تو مزید کامیابیاں سمیٹ کر آئیں گے۔

کمشنر کراچی نے زوہیب رشید بلوچ کی حوصلہ افزائی کے لیے اعلان کیا کہ ان کا پروفائل کمشنر کراچی  کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا جبکہ  انہوں نے لیاری میں جلد کمشنر کراچی باکسنگ کپ منقعد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر