
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کراچی ٹیسٹ نہ جیتنے پر دکھی
لاہور: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ نہ جیتنے پر دکھ ہے لیکن ہم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہترین سیکورٹی اور دیگر انتظامات کرنے پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میچ کا منتظر ہوں جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی جیت کے قریب تھے۔ کراچی ٹیسٹ میچ نہ جیتنے پر دکھ ہے لیکن ہم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: ثقلین مشتاق نے کراچی ٹیسٹ کے اختتام کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا
ان کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں گالف کھیل کر بہت اچھا لگا، گالف کے لیے صبح جلدی اٹھے اور پہلی بار ہوٹل سے باہر نکل کر اچھا لگا ہے۔
پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ میرے دوسرے ساتھیوں نے بھی گالف کھیلی ، جوش ہیزل ووڈ اچھی گالف کھیلتے ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صبح سویرے گالف کھیلنے کی تصویر شیئر کی تھی۔
Lovely way to spend a day off here in Lahore. Great morning on the course. ⛳️ pic.twitter.com/GgFrXTZExt
Advertisement— Pat Cummins (@patcummins30) March 18, 2022
تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ لاہور میں ڈے آف گزارنے کا اچھا موقع ملا ، گالف کورس پر صبح بہت اچھی گزری۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کے دو میچز ڈرا ہوگئے ہیں جبکہ تیسرا اورآخری میچ 21 سے 25 مارچ کے دوران لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News