
کھیلوں کے میدانوں سے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے روز لتھوانیا کو 2-3 سے شکست دے دی۔
پہلے روز پاکستان اور لتھوانیا کا مقابلہ 1-1 سے برابر تھا۔
آج ڈبلز میں پاکستان جبکہ ریورس سنگلز میں لتھوانیا نے کامیابی حاصل کرکے ٹائی 2-2 سے برابر کردی تھی۔
دوسرے ریورس سنگلز میں اعصام الحق نے پاکستان کو فتح دلوادی۔
ڈیوس کپ ٹائی کے تمام مقابلے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News