 
                                                                              پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے بعد نیا اسائنمنٹ شروع کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد نیا اسائنمنٹ شروع کردیا ہے جس کے تجربے سے متعلق انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
Dropping off kids to school 🏫. Post retirement 1st assignment taken over….. M loving it 😍
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) March 2, 2022
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے اسائنمنٹ سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’بچوں کو اسکول چھوڑنا، ریٹائرمنٹ کے بعد میری پہلی اسائنمنٹ ہے اور مجھے اس سے پیار ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کے انٹرنیشنل کیریئر پر ایک نظر
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی ہے، 18 سال قبل جو سفر شروع کیا تھا آج اس سے ریٹائر ہورہا ہوں لیکن جب تک فٹ ہوں اور پرفارم کررہا ہوں لیگ کھیلتا رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘ جیت کے بعد محمد حفیظ کا ٹوئٹ
خیال رہے کہ محمد حفیظ پاکستان کے لیے 392 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 21 سنچریوں اور 64 نصف سنچریوں کی مدد سے 12 ہزار 789 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی 253 وکٹیں بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 