Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ کرکٹ کے ساتھ نا انصافی ہے، عاقب جاوید

Now Reading:

پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ کرکٹ کے ساتھ نا انصافی ہے، عاقب جاوید

سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر عاقب جاوید نے پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ  کو کرکٹ کے ساتھ نا انصافی  قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید نے پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی وکٹ بنانی چاہیے تھی جس پر میچ کا نتیجہ نکلتا۔

انہوں نے کہا کہ  بے جان وکٹ کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو نہیں ملی۔  پاکستان کو آسٹریلیا  کے خلاف اسپین وکٹ بنانی چاہیے تھیں،اسپین وکٹ بنا کر بھی ٹیسٹ میچ کا نتیجہ نکل سکتا تھا۔

عاقب جاوید نے کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو جارحانہ سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دینی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے آنے سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

Advertisement

عاقب جاوید نے اسٹیڈیمز کی حالت زار سے متعلق کہا کہ ہمیں اپنے اسٹیڈیمز کو بہتر بنانے کی ضرورت  ہے۔ پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیمز میں شائقین کی گنجائش کم دکھائی دی۔

انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ لاہور، کراچی اور پنڈی میں 70 سے  80 ہزار گنجائش والے اسٹیڈیمز بنائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر