Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ٹیسٹ: عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت کینگروز شاہینوں پر حاوی

Now Reading:

کراچی ٹیسٹ: عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت کینگروز شاہینوں پر حاوی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، آسٹریلیا نے اب تک 2 وکٹ کے نقصان  243 رنز  بنالیے ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1502594634618478592?cxt=HHwWgIC93f32pNopAAAA

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن وارنر 36 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 اگلے آنے والے بلے باز مارنس لبوسکاخنی کو ساجد خان نے شاندار تھرو کر کے صفر پر پویلین بھیج دیا۔

آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنا لیے ہیں، عثمان خواجہ کی سنچری مکمل،  اور اسٹیو اسمتھ 68رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

Advertisement

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا ٹیم کی قیادت کپتان پیٹ کمنز ہیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار  نظر آرہی ہے، کوشش ہو گی کہ اچھا اسکور کریں۔

Advertisement

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں فہیم اشرف اور حسن علی کو نسیم شاہ اور افتحار احمد کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ کراچی ٹیسٹ کے لیے پلنگ الیون کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

جس میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، ساجد خان،  فہیم اشرف، حسن علی اور اظہر علی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سوئپسن آج اپنا ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی میں ڈرا ہوگیا تھا جبکہ تیسرا میچ لاہور میں 21 مارچ سے شروع ہوگا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچز کا ٹریفک روٹ پلان

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں آج سے 16 مارچ تک پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچز کا روٹ پلان جاری کردیا گیا ہے۔

Advertisement

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پاسز کے ساتھ آنے والے شائقین کرکٹ گاڑیاں حکیم سعید گراؤنڈ یونیورسٹی روڈ پر پارک کریں گے جبکہ حکیم سعید گراؤنڈ سے شائقین بذریعہ شٹل نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے روٹ کے مطابق حسن اسکوائر فلائی اوور سے اسٹیڈیم جانے والی اور ایکسپو سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک عوام کے لیے بند کردی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیڈیم روڈ سےحسن اسکوائر جانے والی سڑک کھلی رہے گی، سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد سےحسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔

ہیوی ٹریفک کے لیے پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈم روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے پاک آسٹریلیا میچز کے لیے بنائے گئے روٹ کے مطابق ڈالمیاسے نیوٹاؤن کی سڑک پربھی ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر