Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی ٹیسٹ میچ:  پشاور دھماکے کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی

Now Reading:

پنڈی ٹیسٹ میچ:  پشاور دھماکے کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی
پنڈئ اسٹیڈیم

راولپنڈی: پشاور میں جمعے کے روز ہونے والے خودکش حملے کے بعد راولپنڈی میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسٹیڈیم کے آس پاس کے تمام شاپنگ مالز اور مارکیٹس پہلے ہی بند ہیں۔

مقامی حکومت نے اسٹیڈیم روڈ پر ہر قسم کی کار پارکنگ پر پابندی لگا دی ہے اور اسے راول روڈ پارک میں منتقل کر دیا ہے۔

 سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے فیملیز کو راول روڈ پارک اور علامہ اقبال پارک میں مستقل طور پر جانے سے بھی منع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری

Advertisement

ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب رینجرز اور آرمی افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) نے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرنے کے لیے اسٹیڈیم روڈ کا دورہ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان آسٹریلیا میچ کے دوران 450 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں جبکہ سونگھنے والے کتے بھی ممکنہ طور پر خطرناک مواد کے لیے اسٹیڈیم روڈ کے ہر کونے کی جانچ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مسجد کوچہ رسالدار کا مقدمہ درج، 2 مبینہ ملزم گرفتار

پولیس کی جانب سے اسٹیڈیم روڈ کے اطراف کے علاقے سے ہر قسم کے دکان کو بند کروادیا گیا ہے جبکہ میچ کے دوران مقامی انتظامیہ نے میٹرو بس انتظامیہ سے شمس آباد اسٹیشن پر بسوں کو نہ روکنے کو کہا ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ‘ ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے، تاہم اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو ہماری سکیورٹی ٹیم ہماری  رہنمائی کرے گی’۔

Advertisement

واضح رہے کہ 24 سالوں میں آسٹریلیا کے پاکستان کے پہلے دورے کی کامیابی ممکنہ طور پر اعلی ٹیموں کے باقاعدہ دورے کا باعث بن سکتی ہے جنہوں نے 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی ٹیم کی بس پر حملے کے بعد سے جنوبی ایشیائی ملک کو بڑی حد تک چھوڑ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر