نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نظر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ نیپئر کے مکلین پارک میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے سبب ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہوسکا۔
https://twitter.com/ICC/status/1507254726726930439
نیدرلینڈز کی ٹیم کا نیوزی لینڈ کی سرزمین پر یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہونا تھا۔
دونوں ٹیموں کے مابین اب 29 مارچ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہونا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1996 کے بعد یہ پہلا ون ڈے میچ ہوگا۔
https://twitter.com/ICC/status/1507118770577448965
دوسرا ون ڈے میچ 2 اپریل اور تیسرا میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
