ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کی اہم آل راؤنڈر ایلس پیری انجری کے سبب سیمی فائنل میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی۔
آسٹریلوی ٹیم کل پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے مد مقابل آئے گی۔
میگ لیننگ نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں رسائی حاصل کرتے ہیں تو ایلس پیری 3 اپریل کو کرائسٹ چرچ میں ہونے والے فائنل کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گی ۔
اس سے قبل ایلس پیری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے سیمی فائنل میں انجری کے باعث شرکت نہیں کرسکی تھیں۔
https://twitter.com/imfemalecricket/status/1508675129932333058
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم گروپ کے ساتوں میچز میں ناقابل شکست رہی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز سات میں سے تین میچز میں فاتح رہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
