
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر وقار یونس کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے 373 ٹیسٹ اور 416 ون ڈے وکٹیں لینے والے سابق کپتان وقار یونس کو باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا ۔
وقار یونس کو قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے دوران یادگاری کیپ اور تختی وصول کی۔
Waqar Younis formally inducted into the PCB Hall of Fame
AdvertisementMore details: https://t.co/AnrSSXI3OS#PCBHallofFame
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) March 23, 2022
انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ (70)، زمبابوے (62)، سری لنکا (56)، ویسٹ انڈیز (55) اور انگلینڈ (50) کے خلاف 50 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
ون ڈے میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف 84، نیوزی لینڈ کے خلاف 79، ویسٹ انڈیز کے خلاف 60، جنوبی افریقہ کے خلاف 58، بھارت کے خلاف 37، انگلینڈ کے خلاف 30، آسٹریلیا کے خلاف 29 اور زمبابوے کے خلاف 23 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی شاندار خدمات پر پہلے ہی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ان کے نام سے ایک اسٹینڈ وقف ہے۔
وقار یونس دو مرتبہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News