Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی حکمت عملی؛ پاکستان اور بھارت دونوں خوش

Now Reading:

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی حکمت عملی؛ پاکستان اور بھارت دونوں خوش

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی حکمت عملی نے پاکستان اوربھارت دونوں کو خوش کردیا ہے۔

ایک طرف آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کرنا تھا تو دوسری جانب بھارت میں ہونے والا آئی پی ایل شروع ہونے والا تھا، ایسے میں آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے اپنی حکمت عملی سے دونوں ممالک کو ہی خوش کردیا ہے۔

دورہ پاکستان کرنے والی آسٹریلین ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی بھی شامل تھے، جنہوں نے آئی پی ایل میں بھی حصہ لینا تھا لیکن آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی پالیسی کے تحت وہ پاکستان کا دورہ ختم کرنے کے بعد ہی آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا میچز میں سو فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت

Advertisement

لہذا ایسے وقت میں آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بیچ کا راسہ نکالا اور اپنے تین اہم کھلاڑیوں کو آرام کے نام پر اسکواڈ سے باہر کردیا جس کی وجہ سے ان کی پالیسی بھی سرخرو رہی اوراب وہ آئی پی ایل میں بھی با آسانی شرکت کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ ان تین کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز شامل ہیں جو پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ ٹیم کا توحصہ ہوں لیکن ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل تینوں کھلاڑیوں آسٹریلین بورڈ نے ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کیا تھا لیکن اب یہ کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے بھارت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے اور ہم محفوظ محسوس کر رہے، اسٹیو اسمتھ

Advertisement

خیال رہے کہ ڈیوڈ وارنر کو دہلی کیپٹل، کپتان پیٹ کمنز کو کولکتہ نائٹ رائڈرز اورجوش ہیزل ووڈ کو رائل چیلنجر بنگلور نے خریدا ہے۔

یہ تینوں کھلاڑی 26 مارچ سے شروع ہونے والی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن 15 میں نظر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر