
شعیب اختر کے ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے آئی سی سی کو مشورے
پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے آئی سی سی کو مشورے دے دیے ہیں۔
پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بالر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ٹیسٹ کرکٹ سے مایوس ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے مشورے دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ شعیب اختر رینگ کر باتھ روم جانے پر مجبور
شعیب اختر نے آئی سی سی سے موجود قوانین کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ باڈی لائن گیند بازی شروع کی جائے اور ساتھ ہی ایک اوور میں باؤنسر پھینکنے کے وقت کو ختم کردینا چاہئیے۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی پیدا ہوگی اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور کے کرکٹر نرم بن گئے ہیں اور ان میں کوئی جارحیت نہیں بچی ہے جبکہ انہوں نے کرکٹ میں کریکٹر اور دلچسپی لانے کے لیے پرانے قوانین کو واپس لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ شعیب اختر کن 3 کھلاڑیوں کو عظیم سمجھتے ہیں؟
واضح رہے کہ انگلینڈ نے 1932-33 کی ایشز سیریز سے باڈی لائن گیند بازی شروع کی تھی جس میں بولر گیند کو بیٹسمین کے جسم کی طرف پھینکتا تھا جس کی وجہ سے بیٹسمین گیند کو کھیلنے پر مجبور ہوتا تھا ورنہ گیند اس کے جسم لو لگتی تھی۔
بعد ازاں کھلاڑیوں کے لگاتار زخمی ہونے کی وجہ سے اس قانون کو جلد ہی ہٹادیا گیا تھا جبکہ ایک اوور میں زیادہ سے زیادہ باؤنسر پھینکنے کا قانون 1994 میں وجود میں آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News