
پنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان نے 476 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی
پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 476 بنانے کے بعد ڈکلیئر کردی ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔
Pakistan Declare at 476! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/xeRcOeIK3f
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنانے کے بعد ڈکلیئر کردی۔
کھیل کے دوسرے دن کا آغاز ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنا رکھے تھے، کریز پر امام الحق 132 جب کہ اظہر علی 64 رنز بنائے تھے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1500065441066143751?cxt=HHwWjsCyqcXkptEpAAAA
امام اور اظہر کی جوڑی نے دوسری وکٹ پر 208 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
313 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 157 رنز کی اننگ کھیلی۔
The skipper gets him. ☝🏼
Imam departs after a splendid knock of 157. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/NkNQK1Z7x9— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
امام کے بعد بابر کریز پر آئے دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھایا اور 101 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ 414 رنز پر بابر اعظم رن لینے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
AdvertisementDirect hit from Labuschagne! Babar falls short. #PAKvAUS l #BoysReadyHain pic.twitter.com/np54Dn6MKl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
پاکستان کی چوتھی اور آخری وکٹ اظہر کی تھی، انہوں نے 185 رنز کی شاندار باری کھیلی۔
محمد رضوان اور افتخار احمد نے پاکستان کے اسکور کو 476 رنز پر پہنچایا تو کپتان نے اننگز ڈکلیر کردی۔ دونوں کھلاڑی بالترتیب 29 اور 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون ، پیٹ کمنز اور مارنس لبوشن نے ایک ایک وکٹ لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News