لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے ٹریفک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، گورنمنٹ بوائز کالج گلبرگ میں شائقین کرکٹ کی گاڑیاں پارک ہوں گیں۔
منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ لبرٹی پارکنگ ایریا میں بھی گاڑیاں پارک کر سکے گیں جبکہ اسٹیکرز والی گاڑیاں الحمراء کمپلیکس اور جیمنزیم کمپلکس میں پارک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، شاہین کینگروز کو کلین سوئپ کرنے کے لیے پر عزم
شائقین کرکٹ کی گاڑیاں براستہ سینٹر پوائنٹ پارکنگ ایریا میں داخل ہوں گی، مجموعی طور پر 975 ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز اور 3 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں جبکہ شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو روایتی انداز میں خوش آمدید کہا جائے گا جبکہ ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرون فنچ شاہین شاہ سے خوفزدہ، ورلڈ کلاس بولر قرار دے دیا
ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گااور موومنٹ کے گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہونے جارہا ہے، وائٹ بال میچز میں 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔
پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا اور دوسرا 31 مارچ کو جبکہ تیسرا اورآخری ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی ٹیم کو وائٹ بال سیریز سے قبل ایک اور جھٹکا
دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو ہوگا جبکہ وائٹ بال کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
