Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کتنا فرق ہے؟

Now Reading:

پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کتنا فرق ہے؟
پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کتنا فرق ہے؟

پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کتنا فرق ہے؟

اگر پاکستان اوربھارت کے کرکٹرز کا موازنہ کیا جائے تو دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق بھارت میں اے پلس کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 9 لاکھ 14 ہزار 417 ڈالر معاوضہ دیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں اس کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی شامل ہی نہیں۔

اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو بھارت میں 6 لاکھ 53 ہزار 155 ڈالر معاوضہ ملتا ہے جبکہ پاکستان میں اس کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 7 ہزار 696 ڈالر معاوضہ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی آمدنی کتنی ہے؟

Advertisement

بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو بھارت میں 3 لاکھ 91 ہزار 893 ڈالر جبکہ پاکستان میں 5 ہزار 247 ڈالر اور سی کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 30 ہزار 631 ڈالر جبکہ پاکستان میں 3 ہزار 848 ڈالر کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔

اسی طرح بھارت میں ٹیسٹ میچ کی فیس 19 ہزار 594 ڈالر ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو صرف 4 ہزار 267 ڈالر دیے جاتے ہیں۔

ون ڈے میں بھارتی کھلاڑیوں کو 7 ہزار 837 ڈالر جبکہ پاکستان میں 2 ہزار 624 ڈالر، ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی کھلاڑیوں کو 3 ہزار 918 ڈالر جبکہ پاکستان میں 1 ہزار 893 ڈالر کی فیس دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اے پلس کیٹیگری میں صرف ویرات کوہلی، جسپریت بھمرا اورروہت شرما شامل ہیں جبکہ اے کیٹیگری میں کئی بھارتی کھلاڑی شامل ہیں۔

بھارت کی اے کیٹیگری میں رویندر جدیجا، روی چندری اشون، رشبھ پنت، کے ایل راہول اور محمد سیع شامل ہیں جبکہ بی کیٹیگری میں اجنکیا رہانے، چتیشور پجارا، شردل ٹھاکر، ایشانت شرما، امیش یادیو، محمد سراج اوربھونیشور کمار شامل ہیں۔

Advertisement

بھارت کی سی کیٹیگری میں شکھر دھون، وردھیمان ساہا، ہاردک پانڈے، مایانک اگروال، شبنم گل، دیپک چاہر، ایکسر پٹیل، ہنوما ویہاری، سوریا کمار یودیو، شریاس ایار اور واشنگٹن سندر کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان میں بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، فخر زمان، اظہر علی، فواد عالم، یاسر شاہ اورشاداب خان شامل ہیں جبکہ سی کیٹیگری میں امام الحق، عابد علی، حارثرؤف، محمد حسنین، سرفراز احمد، نعمان علی اور محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

پاکستان میں ایک اور ایمرجنگ کیٹیگری بھی شامل ہے جس میں شاہ نواز دھانی، عثمان قادر اورعمران بٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر