
آئرلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ٹم مرتاغ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 وکٹیں حاصل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کی جانب سے تین ٹیسٹ میچز کھیلنے والے ٹم مرتاغ نے مڈل سیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی 900ویں وکٹ حاصل کی۔
انہوں نے یہ کارنامہ ڈربی شائر کے کپتان بلی گوڈلمین کو آؤٹ کرکے انجام دیا۔
ٹم مرتاغ نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز 2000 میں کیا تھا۔ان کے فرسٹ کلاس ڈیبیو کے بعد سے صرف انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور سابق پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا ان سے زیادہ وکٹیں حاصل کرسکے ہیں۔
Advertisement40-year-old Tim Murtagh started the new season for Middlesex with a huge milestone! 🙌
Since his debut in 2000, only Jimmy Anderson and Danish Kaneria have taken more wickets in the first-class game 🤯 pic.twitter.com/ROB68hK1vt
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 8, 2022
ٹم مرتاغ نے نومبر 2019 میں 38 سال کی عمرمیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے آئرلینڈ کی جانب سے تین ٹیسٹ میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 109 رنز بھی بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News