
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کاؤنٹی چیمپئین شپ کھیلنے کے لئے لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ انگلش کرکٹ کلب گلوسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے۔
کاؤنٹی کلب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں محمد عامر کو گلوسٹر شائر میں خوش آمدید کہا۔
Welcome to Gloucestershire, @iamamirofficial 😍
We are delighted to announce the signing of Pakistan pace bowler Mohammad Amir 🙌
AdvertisementThe experienced international will be available to play in three County Championship matches for Glos in April & May.
Read more ⤵#GoGlos 💛🖤
— Gloucestershire Cricket (@Gloscricket) April 22, 2022
کلب نے ٹوئٹ کے ساتھ یہ بھی کئپشن میں لکھا کہ ہمیں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کےساتھ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
بتایا گیا کہ تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑی محمد عامر اپریل اور مئی میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے تین میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں 8 کھلاڑی ایکشن میں ہیں، ڈویژن ون میں محمد عباس ہیمپ شائر جبکہ حسن علی لنکا شائر، ظفر گوہر گلاسٹر شائر اورحارث رؤف یارک شائر میں نمائندگی کر رہے ہیں۔
ڈویژن ٹو میں شاہین شاہ آفریدی مڈل سکس اور اظہر علی ووسٹر شائر کے لیے کھیل رہے ہیں۔
محمد رضوان سسکس جبکہ شان مسعود ڈرابی شائر کی نمائندگی کر رہی ہیں، شاداب خان بھی یارک شائر کاؤنٹی سے معاہدہ کیا لیکن وہ صرف ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ہی دستیاب ہوں گے۔
اظہر علی کا ووسٹرشائرکی جانب سے یہ پہلا سیزن ہے، وہ سمر سٹ کے خلاف پہلی اننگز میں صفر پر رن آؤٹ جبکہ دوسری اننگز میں وہ دو رن بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News