
منگولیا ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ریسلر کو شکست
منگولیا میں ہونے والے ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستانی باکسر انعام بٹ منگولیا ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انہیں ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ کا تہلکہ خیز انکشاف
انعم بٹ کو کرغستان کے پہلوان نے شکست دی ہے جبکہ اس سے قبل پاکستانی ریسلر عنایت اللہ اور محمد بلال کوالیفائنگ راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے تین ریسلرز نے منگولیا ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی جس میں ان کا سفر اب ختم ہوگیا ہے اور پاکستان کے لیے میڈلز کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News