
اے بی ڈی ویلیئرز اور شین واٹسن نے شعیب اختر کی بولنگ کا سامنا کرنے کا تجربہ بیان کیا ہے۔
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن اور سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر کا سامنا کرنے کا تجربہ بیان کردیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے پہلے اسپیڈسٹر بننے کی 20 ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے شعیب اختر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
On the day Shoaib Akhtar became the first bowler to break the 100mph barrier 20 years ago, we dug into the archives to find perhaps his most ferocious delivery on Australian shores! pic.twitter.com/W3S2o5KZmZ
Advertisement— cricket.com.au (@cricketcomau) April 27, 2022
شعیب اختر نے 27 اپریل 2002 کو لاہور میں ہونے والے ایک ون ڈے میچ میں کریگ میک ملن کو طوفان کی طرح تیز ترین گیند پھینکی تھی۔
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شین واٹسن نے شعیب اختر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری 21 ویں سالگرہ منانے کا کیا ہی اچھا طریقہ تھا، شعیب اختر بہت اچھے اور تیز ترین تھے‘۔
What a way to spend my 21st birthday!! 😳😳😳@shoaib100mph was so good and so bloody fast!! https://t.co/gW0x1qUDdV
Advertisement— Shane Watson (@ShaneRWatson33) April 27, 2022
اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اب بھی ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔
Oh man! I still get nightmares 😂
— AB de Villiers (@ABdeVilliers17) April 28, 2022
واضح رہے کہ شعیب اختر کو ‘راولپنڈی ایکسپریس’ اور دنیا کا تیز ترین فاسٹ بولر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں دو مرتبہ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی ہے۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں 46 ٹیسٹ میچز کھیلیں ہیں جس میں 178 وکٹیں حاصل کیں ہیں جبکہ 163 ون ڈے میں 247 وکٹیں اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News