
نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
ہیملٹن میں کھیلے گئےمیچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو 12 کے مجموعی اسکور پر ہینری نکلز 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
تاہم مارٹن گپٹل اور ول ینگ نے 203 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز بنائے۔
ول ینگ 120 اور مارٹن گپٹل 106 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کپتان ٹام لیتھم 23، ڈوجی بریسویل 22 ، راس ٹیلر 14، کولن ڈی گرینڈ ہوم 4 اور مائیکل بریسویل 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اش سودھی 13 اور کائل جیمیسن 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدر لینڈز کی جانب سے فریڈ کلاسین،لوگن وین بیک، کلیٹن فلوئڈ اور آریان دت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
New Zealand complete a 3-0 whitewash 👊
Fittingly, it is Ross Taylor who takes the catch in his final international as the hosts outclass Netherlands by 115 runs!#NZvNED pic.twitter.com/G7b4Y0h5bv
— ICC (@ICC) April 4, 2022
جواب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 43 ویں اوور میں 218 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔ اسٹیفن مائی برگھ 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لوگن وین بیک32، وکرم جیت سنگھ 25، مائیکل ریپن 24، باس ڈی لیڈ21، میکس او ڈاؤڈ 16، اسکاٹ ایڈروڈز اور آریان دت 9،9، کلیٹن فلوئڈ 2 اور کپتان پیٹر سیلار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے جبکہ دوسرے ون ڈے میں 118 رنز سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News