Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اسپنرز کو خبردار کردیا

Now Reading:

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اسپنرز کو خبردار کردیا
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اسپنرز کو خبردار کردیا

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اسپنرز کو خبردار کردیا

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسپن بولرز کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانی ہوگی۔

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی اسپن بولرز کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانی ہوگی کیونکہ گذشتہ 15 سالوں میں غیر ایشیائی ٹیموں نے اسپنرز کا انداز میں سامنا کرنے کے لیے اچھا ہوم ورک کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں تو مصنوعی اسپن پچز تیار کی گئی ہیں، جوروٹ نے بھارت جبکہ اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ نے پاکستان میں بہت اچھی تکنیک استعمال کرکے خوب رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کی خداداد صلاحیت جو بلے باز کو مشکل میں ڈال دیتی ہے

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اب ماضی جیسی صورت حال نہیں مگر میں اسے پاکستانی اسپنرز کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ ہونے کا جواز بناکر پیش نہیں کررہا، ہمیں اس شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور فارغ ہونے کے بعد ہم اس کے لیے بھرپور پلان بھی تیار کریں گے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا میں یہ نہیں کہتا کہ انہوں نے بری بولنگ کی لیکن انہیں اپنی باؤلنگ ورائٹی مزید بڑھانے کی ضرورت ہوگی، ہمارے بولرز کو اپنی بولنگ میں مزید ویری ایشن شامل کرنے کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹیم کو پہلے ون ڈے میں شکست ہوئی تو کھلاڑیوں نے نیا عزم کیا اور یہی وجہ تھی کہ دوسرے ون ڈے میں ٹیم بڑا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں ذہنی اور تکنیکی ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد حریف ٹیم کو دونوں شعبوں میں آؤٹ کلاس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 فارمیٹ میں شاہینوں کا کینگروز پر پلڑا بھاری

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جاچکی ہے جس میں ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا اور ون ڈے سیریز پاکستان کے نام رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج رات ساڑھے 8 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے جس کے لیے ٹیموں نے تیاری مکمل کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر